Tasmi_writes

Add To collaction

احساسِ محرومی و کمتری-07-Dec-2023

احساسِ محرومی و کمتری 

پتا ہے یہ احساس کمتری کیا ہوتا ہے۔۔؟؟ خود کو دوسروں سے کمتر سمجھنا،دوسروں کو خوش دیکھ کر اور انکے پاس ہر چیز ہر آسائش دیکھ کر آپ کا خود کو یہ احساس دلانا کہ وہ تو تم سے بہتر ہے اس کے پاس تو سب کچھ ہے اور وہ اپنی زندگی میں کتنا خوش ہے جبکہ ہم اپنی زندگی سے تنگ آئے ہوتے ہیں ہمیشہ خود پر ایک عجیب طرح کی اداسی طاری کیے ہوتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے۔کبھی آپ نے سوچا ہے کہ آپ یا آپ کی اولاد یہ احساسِ محرومی اور کمتری کا شکار کیوں ہو جاتی ہے۔

ایک اولاد کو ہمیشہ اپنے ماں باپ اور گھر والوں سو توجہ چاہیے ہوتی ہے وہ چاہتا ہے کہ اسکے ماں باپ اسکی تعریف کرے یہ پھر اسکے ساتھ ٹاںٔم اسپینڈ کرے لیکن آپ اپنی مصروفیت کی وجہ سے اسے وہ نہیں دے پاتے تو جب وہ دوسرے بچوں کو اپنے ماں باپ کے ساتھ ٹاںٔم اسپینڈ کرتے یا انکے ساتھ کھلتے دیکھتا ہے تو وہ خود یہ سوچنے لگتا ہے کہ اسکی کسی کو کوئی پروہ نہیں ہے اس کا ہونا اور نا ہونا برابر ہے یہی سے اسکے اندر یہ احساس جاگنے لگتا ہے اور پھر دھیرے دھیرے وہ بچہ احساسِ کمتری کا شکار ہونے لگتا ہے لیکن یہ بات ہمیں نہیں پتا ہوتی کہ ہمارا بچہ کیا کر رہا اسکی کیا فیلینگز ہے۔یہ ہم ہی ہوتے ہیں جو ایک بچے کے اندر اس احساس کو جگاتے ہیں کبھی والدین تو کبھی اسکول کی ٹیچر بن کر۔جبکہ ایک بچہ چاہتا ہے کہ اسے بھی اتنی ہی توجہ ملے جتنا دوسرے بچوں کو ملتی ہے۔ اگر آپ بچپن سے ہی اپنے بچوں کو وقت دینے لگے تو انکے اندر یہ احساس کبھی نہیں جاگے لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کچھ والدین اپنے بچوں کی کچھ خواہشات پوری نہیں کر پاتے کیونکہ ان اندر اس چیز کی استطاعت نہیں ہوتی ایسے بھی بچے احساسِ کمتری کے شکار ہونے لگتے ہیں یہ پھر کسی کے والدین میں سے کوئی انتقال کر جاتا ہے تو لوگ دوسروں کے والدین کو بھی دیکھ کر یہ سوچنے لگتے ہیں کہ ان کے والدین پہلے کیوں چلے گئے دوسروں کے کیوں نہیں ان سے ان کی من پسند چیز کیوں چھینی گئی۔

میں نے اپر جو کہا وہ ایک والدین کی طرف سے کہا ہے اب اگر نارملی دیکھا جائے تو انسان اگر یہ سوچ لے کہ وہ آیا بھی اس دنیا میں خالی ہاتھ تھا اور جائے گا بھی خالی ہی ہاتھ دنیا کی جتنی بھی چیزیں ہیں چاہے وہ مال،دولت ہو یا پھر کچھ بھی وہ سب وقتی ہیں فنا ہونے والی ہیں کچھ بھی باقی نہیں رہنے والا سواے اس پاک ذات کے تو آپ کبھی بھی احساسِ کمتری کا شکار نہیں ہونگے اور اگر کبھی ہو بھی گئے نا تو یہ یاد کر لینا کہ اللّٰہ نے آپ کو کتنی تعمتوں سے نوازا ہے جبکہ بہت سے لوگ تو اس سے بھی محروم ہوتے ہیں آپ کے اندر پلنے والا احساسِ کمتری کا جذبہ اسی وقت دم توڑ دیگا۔۔

   17
0 Comments